307

ساہوال: دھند میں سفر سے گریز کریں یا انتہائی مجبوری کے حالات میں سفر کریں۔ ریاض احمد ڈی ایس پی ٹریفک.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ کے تحت دھند میں حادثات سے بچاؤ کے لیے شہر کے مختلف مقامات پرسلوموونگ گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگائے۔ انہوں نے کہاکہ سست رفتارگاڑیاں انتہائی بائیں جانب چلائیں تاکہ حادثات سے بچاجاسکے۔ ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کر کے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ‘ سائیڈ شیشوں کا استعمال یقینی بنائیں۔ دھند میں سفر سے گریز کریں یا انتہائی مجبوری کے حالات میں سفر کریں۔ اگلی طرف پیلی اور پچھلی طرف سرخ فوگ لائیٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدر آمد کروایاجائیگا۔ ٹریفک پولیس شہریوں کے محفوظ سفرکیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظراقدامات اٹھارہی ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں