245

ساہیوال: سابق صوبائی وزیر اور سینئر پارلیمنٹرین محمد ارشد لودھی قضائے الہی سے انتقال کر گئے.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)سابق صوبائی وزیر اور سینئر پارلیمنٹرین محمد ارشد لودھی قضائے الہی سے انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ آبائی شہر ہڑپہ میں ادا کی گئی جس میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف ،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رائے حسن نواز خاں،سابق ممبر قومی اسمبلی رائے عزیز اللہ خاں ،پی ایچ اے ساہیوال کے سابق چیئر مین پیر احسان الحق ادریس ،چیئر مین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال اور ممبر قومی اسمبلی پیر عمران احمد شاہ کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندں ،کونسلرز ،معززین علاقہ اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے داماد او رممبر صوبائی اسمبلی نوید خان لودھی سے اظہار تعزیت کیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں