250

کراچی: قوم کے بھرپور اعتماد کی طاقت سے مریم نواز شریف پاکستان کی اگلی وزیر اعظم بنیں گی. بلال اعجاز شفیع.

کراچی(اختر بخاری سے) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما کراچی سے قومی اسمبلی کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ ہے کے تحریک انصاف کی حکومت قوم کے لئے مایوسیوں کا سیاہ دور لے کر آئی ہے. تبدیلی کے خواب دکھانے والے پاکستان کے اروند کیجری وال ثابت ہوئے ہے. عوام کی مایوسیوں کا سلسلہ نہ روکا گیاتو عمران خان کے ساتھ بھی قوم وہی سلوک کرے گی جو نئی دلی کے عوام نے کیجری وال کے ساتھ کیا تھا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کراچی کے علاقے الحمرا ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق ڈویژنل میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الحمید بٹ سینئر رہنما حاجی عبد الرزاق، عظیم قادری، خلیل بلوچ، ایاز آفریدی، غلام محمد آرائیں، افضل بلوچ، ناصر سردار خان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) امتحان اورآزمائش کے بد ترین دور سے سرخرو ہو کر نکلے گی. عدالتی فیصلوں کے احترام میں میاں محمد نواز شریف کی جگہ محترمہ مریم نواز شریف لیں گی اور قوم کے بھرپور اعتماد کی طاقت سے مریم نواز شریف پاکستان کی اگلی وزیر اعظم بنیں گی. مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں بہت جلد قائد نواز شریف کے خلا ف پابندیوں کا خاتمہ ہوگا. تحریک انصاف کی حکومت کی مایوس کن کارکردگی معاشی اور دفاعی میدان میں ریاست کے لئے خطرات کا باعث بن سکتی ہے. میاں بلال اعجاز شفع نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی سمیت سندھ بھر سے حیران کن کامیابیاں حاصل کرے گی. 2018 کے انجینئرڈانتخابات میں کراچی کے شہریوں کو امن کا تحفہ دینے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو جھرلو کے ذریعے ہروایا گیا لیکن آئندہ کسی بھی انتخاب میں قائد نواز شریف کے ووٹروں کے ساتھ کسی بھی سطح پر دھوکے بازی کی اجازت نہیں دیں گے. پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ محترمہ مریم نواز شریف ہی پاکستان کی آئندہ وزیراعظم ہونگی. جن کی کرشماتی قیادت پاکستان کو اقوام عالم کی قیادت کے لئے تیار کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں