222

ساہیوال: عام آدمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہر سرکاری ملازم کی بنیاد ی ذمہ داری ہے.عار ف انو ر بلوچ، کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عار ف انو ر بلوچ نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہر سرکاری ملازم کی بنیاد ی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔موجودہ حکومت عام آدمی کی حالت میں مثبت تبدیلی لانے اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے لئے تمام ادارے مکمل تعاون کریں۔انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں ہفتہ وار کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں تمام سرکاری محکموں کے ڈویژنل افسران نے شرکت کی ۔انہو ں نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے افراد سے ان کی انفرادی اور اجتماعی شکاتیں سنیں اور انہیں حل کرنے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں اوکاڑہ کی رہائشی ایک بیوی روبینہ نصیر نے اپنے محلے فرید گنج میں ذاتی مکان پر کرایہ دار سعید احمد صابر والد عبدالغنی کے فیصلے کے خلاف درخواست دی جس پر کمشنر نے فوری ایکشن کاحکم دیا۔ماڈل ٹاؤن چک نمبر 89/6-Rکے رہائشیوں نے کالونی مالکان کی طرف سے بنیادی شہری سہولیات کی عدم فراہم کے خلاف درخواست دی جس پر کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کو کالونی مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی اور اسی طرح چک نمبر79/5-Lکے محمد اصغر نے اضافی دیہی آبادی کو راستے کی فراہمی اور گاؤں کی صفائی کی ناگفتہ بد صورتحال کے بارے میں درخواست دی جسے کمشنر عارف انور بلوچ نے ضلعی انتظامیہ کو فوری کارروائی کے لئے بجھوا دیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ۔کھلی کچہری میں ایک شخص ذاکر علی اور غلام محمد نے موکل کالونی کے بالمقابل سرکاری جگہ سے 4کنال اراضی الاٹ کرانے کی بھی درخواست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں