242

اسلام آباد: حکومت کی اسرائیل کے لئے پالیسی تبدیل؟ کس طرح ایک شہری پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر کرسکتا ہے؟دھماکہ خیز احکامات جاری

اسلام آبا(بشکریہ بدل ڈال ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے اس ایوان میں کہا تھا کہ خارجہ پالیسی دفتر خارجہ میں ہی بنے گی، اگر پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی ہو رہی تو پارلیمنٹ کے علم میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں خبر آئی ہے کہ پاکستانی شہری کو اسرائیل کا سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس بات کی تصدیق چاہئے، شہری پہلے پاکستانی پھر یہودی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کیلئے نرم گوشہ پیدا کرنے کے لئے اگر خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی ہو رہی ہے تو پارلیمان کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستا نی پاسپورٹ پر واضح طور پرلکھا ہے کہ پاکستانی شہری سوائے اسرائیل کے تمام ممالک میں کا سفرکرسکتے ہیں، شہری کس طرح پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر کر رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ شہری کی جانب سے دفتر خارجہ سے رجوع کیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم آفس نے شہری کو اسرائیل کا سفر کرنے کی اجازت دی ہے ، اس شخص نے کہا ہے کہ و ہ یہودی ہے جبکہ اس کی و الدہ مسلمان ہیں۔قائد ایوان نے کہا کہ بلاشبہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر کرنے کی اجازت نہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس بارے میں سیکرٹریٹ کو دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب کر کے ایوان میں پیش کرنے کے احکامات دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں