299

پاکپتن: پولیس کی بڑی کاروائی،بین الاضلاعی گینگ کے 9 ملزمان گرفتار،پولیس ٹیم کو نقد انعام وسرٹیفیکیٹس دیے جائین گے. ماریہ محمود، ڈی پی او.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد) پولیس کی بڑی کاروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب دو بین الضلاعی گینگز کے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے 8 لاکھ سے زائد نقدی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا، ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرتے تھے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی نعیم ورک ،ایس ایچ او سٹی چوہدری وقاص ،صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری اظہر محمود بھی موجود تھے ڈی پی او ماریہ محمود نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب دو بین الضلاعی گینگز کے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔جبکہ چار موٹر سائیکلیں،ایک رکشہ اور کلاشنکوف،پسٹل اور جدید اسلحہ بھی برآمد کیا۔ صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری اظہر محمود نے پولیس افسران و ملازمین کو نقد انعام دیا اور انکے اعزاز میں ظہرانہ دینے کا بھی اعلان کیا ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان پاکپتن سمیت دیگر اضلاع میں بھی وارداتیں کرتے تھے اور پولیس کو مطلوب تھے،ملزمان بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے افراد کو ٹارگٹ کر کے لوٹتے تھے۔پریس کانفرنس میں ڈی پی او پاکپتن نے ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونیوالا مال مسروقہ ورثاء کے حوالے کیا اور پولیس ٹیم کیلیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں