279

کراچی: حکومت کی پھرتیاں، ہفتےمیں 84ارب روپےکےنئےنوٹ چھاپ دیے. (24 نیوز)

کراچی (بشکریہ 24 نیوز) حکومتی اخراجات توکم نہ ہوئے مگر آمدنی کم ہوگئی، بینکوں سے ریکارڈ مالیت کے قرضوں کے باوجود حکومت کو نوٹ چھاپنے پڑے، ایک ہفتے میں 84 ارب روپے کے قریب نئے نوٹ جاری کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز سے ہی حکومت کی قرض لینے اور نئے نوٹ چھاپنے کی رفتار تیز ترین ہوگئی، ماضی میں تحریک انصاف ن لیگ کی حکومت کو نئے قرض لینے اور نئے نوٹوں کی چھپائی پر تنقید کا شانہ بناتی رہی ہے جبکہ اس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے دوسرے ہفتےکےدوران حکومت نے مجموعی طور پر 83 ارب 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم 83 ارب 70 کروڑ روپے اضافے سے 48 کھرب 94 ارب 88 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا۔ دوسری جانب جنوری کے پہلےہفتے کے دوران قرضوں کی واپسی اوردوسرے اخراجات کے لیےحکومت نے مرکزی بینک سے22 کھرب 34 ارب روپےکا نیا قرض لیا تھا، رواں مالی سال حکومت اب تک مرکزی بینک سے 34 کھرب 17 ارب روپے قرض لے چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں