240

ساہیوال: عوام کے مسائل اور مشکلات کا فوری حل کرنا ہر سرکاری محکمے کی بنیادی ذمہ داری ہے.چوہدری عبدالغفورایڈ یشنل کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل کمشنر ساہیوال ڈویژن چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل اور مشکلات کا فوری حل کرنا ہر سرکاری محکمے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی، افسران کو چاہیے کہ وہ انفرادی شکایات پر بھی فوری توجہ دیں اور ان کے تدارک کے لئے ترجیحی بننیادوں پر اقدامات کریں تاکہ عوام کو ریلیف ملک سکے ۔اجتماعی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے عوام کا تعاون بھی ضروری ہے جس سے اداروں پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں بڑی تعداد میں سائلین نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل بیان کئے ۔یہ کھلی کچہری وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لگائی گئی تا کہ عوام کے مسائل کو فوری حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔کھلی کچہری میں مختلف سرکاری محکموں کے ڈویژنل افسران بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے محکموں سے متعلقہ شکایات کو نوٹ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں