257

پاکپتن: مرکزی انجمن تاجران عارفوالا کے صدر پر جھوٹا مقدمہ قابل مذمت ہے ہر سطح پر احتجاج کریں گے. میاں عبدالرحمن وٹو.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)مرکزی انجمن تاجران عارفوالا کے صدر پر جھوٹا مقدمہ قابل مذمت ہے ہر سطح پر احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انٹی کرپشن کے بانی انجمن آڑھیاں غلہ منڈی کے سابق صدر میاں عبدالرحمن وٹو نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عارفوالا میں کھلی کچہری کے دوران سر پر ہاتھ رکھنے پر 85سالہ بزرگ اور باریش شخص مرکزی انجمن تاجران عافوالا کے صدر کسان رہنما مذہبی شخصیت صوفی رشید احمد پر جھوٹا مقدمہ درج کر لیا گیا جو قابل مذمت ہے اس مقدمہ کو فوری خارج کیا جائے تحریک انٹی کرپشن کے بانی انجمن آڑھیاں غلہ منڈی کے سابق صدر میاں عبدالرحمن وٹو نے کہا مقدمہ فوری خارج کیا جائے اور اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے انہوں نے کہا کہ آئندہ اس قسم کےجھوٹے مقدمات درج کیے گئے تو اس کے انتہائی سنگین نتائج ہونگے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں