266

ساہیوال: پولیس کی بڑی کاروائی، علی نواز گینگ سرغنہ دوساتھیوں سمیت گرفتار بھاری اسلحہ ، نقدی، موبائل فون منشیات برآمد.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ غلہ منڈی نے بائی پاس، ویو ہوٹل ،پاکپتن روڈاور عارف والا روڈ پرڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے علی نواز گینگ کو اس کے دیگر 02 ہمراہی ملزمان سمیت گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال05عدد موٹرسائیکل، نقدی مبلغ 02لا کھ روپے ،04عددموبائل فونزکارڈز کل مالیتی05لاکھ روپے برآمد کر لئے اور ناجائز اسلحہ03عدد پسٹل30بوراور متعدد گولیاں برآمد کر لیں۔یہ بات ایس ڈی پی او س سٹی سرکل ائے ایس پی ڈاکٹر انعم فریال صاحبہ نے تھانہ غلہ منڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکر تے ہوئے بتلایا کہ ملزمان ساہیوال شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیا ء کی خصوصی ہدایت پرایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال صاحبہ کی زیگر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی انسپکٹر رانا ندیم اقبال ،سب انسپکٹر زوار حسین ،کنسٹیبل عثمان اقبال ،کنسٹیبل ظہیر انجم،کنسٹیبل شہزاد اسلم،ڈرائیورمحمدشفیق ودیگر ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور انہیں ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ۔ جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس گینگ کے ملزمان کوان کے سرغنہ علی نواز و دیگر دو ہمراہی ساتھی ملزمان شہزاد اور سرفراز سمیت گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے لوٹا ہوامال برآمد کر لیا ۔اس گینگ کے باقی ساتھیوں کے نام ٹریس ہو چکے ہیں جن کا نام صغیہ راز میں رکھا گیا ہے۔ مزیدایس ڈی پی او سٹی سرکل نے بتایا کہ اسی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں منشیات کے مین ڈیلر محمد عباس قمر کو ڈسپنسری روڈ سے گرفتار کرتے ہوں اس کے قبضہ سے ہیروئن 1100 گرا م اور پسٹل 30بور برآمد ہوااور اس کے دیگرمنشیات کا کاروبار کرنے والے ساتھی عمران ،شہزادکاکا،عرفان بلی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چرس7190گرام، ہیروئن 1750گرام،بھی برآمد کر لئے۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں