280

پاکپتن: اسلام میں ہر طرح کے نشہ کی مکمل ممانعت ہے. مفتی محمد زاہد اسدی

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) اسلام میں ہر طرح کے نشہ کی مکمل ممانعت ہے پھر بھی مسلمان اس عادت کے شکار کیوں ہوتے ہیں ؟ شاید ہم ابھی تک پورے پورے اسلام میں داخل نہیں ہوپائے ان خیالات کا اظہار مفتی محمد زاہد اسدی نے جامعہ صدیقیہ فرید نگر میں انجمن فلاح مریضاں وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشہ کے خاتمہ اور جنسی بے راہ روی کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جنرل سیکرٹری دسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوایشن حکیم لطف اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اداروں اور معاشرہ کو ہر طرح کے نشہ سے پاک کرنے کے لیے ہمیں ملک کر کام کرنا ہوگا۔ جس تعلیمی ادارہ میں نشہ کا استعمال پایا جائے اس کے سربراہ کو معطل کردینا چاہیئے ۔ جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے اپنی خطاب میں کہا کہ تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے اس لیے ہمیں نشہ کہ لت کو روکنے کے لیے تمباکو نوشی کے فروغ پر قابو پانا ہوگا۔میاں عبدالرحمن وٹو بانی تحریک اینٹی کرپشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمباکو نشہ جیسی عفریت اور ہرطرح کی کرپشن کے خاتمہ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگایہ ہمارے مستقبل کو کھوکھلا کررہا ہے ۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو نے کہا کہ دنیا میں سالانہ 60لاکھ اموات تمباکونوشی سے ہورہی ہیں جن میں سے صرف سینکڈ ہینڈ تمباکو نوشی کے سبب ہلاک ہونے والی اموات کی تعداد 6لاکھ سے زائد ہے۔ معصوم بچوں پر جنسی تشدد کے پیچھے بھی بنیادی طور پر نشہ ہی کارفرماہوتا ہے اس سلسلہ میں ہمیں اپنی نسل میں شعور کو بیدار کرنے کے لیے ہم یہ مشن جاری رکھیں گے۔ محترمہ منزہ بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچوں کو اپنی ہرطرح کی پریشانی کو اپنے والدین بالخصوص والدہ کے ساتھ شیئر کرنا چاہیئے والدین کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ان کی ذہنی تربیت کریں۔مفتی شاہد نے کہا کہ ہمیں اپنے دین مبین کی طرف مکمل طور پر لوٹنا ہوگا تب جاکر ہم ان مسائل سے باہر نکل پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں