262

ساہیوال: اینٹوں کی قیمتین آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ضلعی انتظامیہ نوٹس لے.شہری.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) اینٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، بھٹہ مالکان نے دوسرے اضلاع میں سپلائی شروع کرکے مرضی کے ریٹ مقرر کرلئے، شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لیکر ضلع بندی کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اینٹوں کا سرکاری ریٹ 62 سو روپے فی ہزار روپے مقرر ہے جبکہ بھٹہ مالکان اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کرکے فی ہزار اینٹ 72 سے 75 سو روپے تک فروخت کررہے ہیں. دوسری جانب اینٹوں کی دوسرے اضلاع میں منتقلی سے اینٹوں کی قلت پیدا ہوچکی ہے. جس کا فائدہ اٹھا کر بھٹہ مالکان شہریوں سے اینٹوں کی من مرضی کی قیمتیں وصول کررہے ہیں. شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام نوٹس لیتے ہوئے بھٹہ مالکان کو سرکاری ریٹ پر اینٹ فروخت کرنے کا پابند کریں اور اینٹوں کی دوسرے اضلاع منتقلی پر دفعہ 144 نافذکی جائے تاکہ ضلع میں اینٹوں کی مانگ پوری ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں