332

پاکپتن: 2019امیدوں کا سال ہے اور نئے سال سے پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں. غلام نبی ڈھڈی.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)سوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس کے صدر اور انسانی حقوق کے معروف رہنماغلام نبی ڈھڈی نے کہا ہے کہ نئے سال سے پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں ہمیں جہالت ناانصافی کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گااور انسانی حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری کئے گئے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سال2018 بہت گہرے نقوش چھوڑ گیا مگر ہمیں مایوسی کی جانب بڑھنے کی بجائے آگے بڑھنا ہوگا 2019امیدوں کا سال ہے اور نئے سال سے پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں ہمیں بحثیت قوم جہالت ناانصافی کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گااور انسانی حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی سوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس کے صدر انسانی حقوق کے معروف رہنما غلام نبی ڈھڈی نے کہا کہ جب تک ہم خود برائی کے خلاف اپنا کردار ادا نہیں کریں گے اس وقت تک برائیاں معاشرے میں قائم رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں