209

ساہیوال: پولیس شاباش، 2018 سال میں، 47 گینگز کے 159 ملزم گرفتار،352 مقدمات ٹریس، قریب 2 کروڑ مال مسروقہ برآمد.کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء.

ساہیوال (پریس ریلیز) پولیس ضلع ساہیوال نے سال 2018میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے47بدنام زمانہگینگز کے 159ملزمان گرفتار کئے۔ملزمان سے دوران تفتیش 352مقدمات ٹریس کئے گئے اوران وارداتوں سے لوٹا ہوامال مسروقہ مالیتی 1کروڑ، 93لاکھ ،31ہزار120روپے برآمد کر کے متاثرین میں تقسیم کیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے114 مختلف اقسام کا ناجائزاسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء نے اپنے آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچا کر جرائم میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ ساہیوال پولیس کی پرفارمنس پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال2018میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں