244

ساہیوال: بنیادی حقوق سے آگاہی ناگزیرہے. پروفیسر محمد جلیل بٹ.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) بنیادی حقوق سے آگاہی ناگزیرہے معاشرے کے ہر فرد کو “گڈ گورننس” کیلئے اپنا قومی فرض اداکرناچاہیے۔ انصاف ،تعلیم اورصحت ہرشہری کا بنیادی حق ہے جسے فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کااظہارچیئرمین سیٹیزن رائٹس موومنٹ آف پاکستان پروفیسر جلیل بٹ نے گورنمنٹ ای لائبریری ساہیوال میں سی آرایم کی ڈسٹرکٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں طلبہ ‘ساتذہ‘وکلاء اورصحافیوں سمیت سرکاری محکموں کے افسران کی کثیرتعدادموجودتھی۔انہوں نے کہاکہ سی آرایم ایک سیاسی ،مذہبی ولسانی تنظیم ہے جوخالصتاََشہریوں کوان کے حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کریگی۔لوگوں کو مضبوط کرنا،اپنابنیادی حق مانگنے کے قابل بنانامشن ہے جس کی تکمیل کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے شہری اپنی رجسٹریشن کراکر ہماری ٹیم میں شامل ہوکر معاشرے کی بھلائی کیلئے کام کرسکتاہے۔سی آرایم کی ممبرشپ اوپن کردی گئی ہے۔اس موقع پر لائبریرین محمدانصر‘محمد طاہر‘مفتی سہیل بٹ ‘براڈکاسٹرملک دلاورسلطان ڈھکو‘اشکنازکھوکھرنے سی آرایم کو ساہیوال کیلئے خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ حقوق فراہم کرنا شیواپیغمبری ہے ۔شہریوں کو ان کے حقوق دیئے بغیر ملکی تعمیروترقی کا خواب کبھی پورانہیں ہوسکتا۔صحیح سمت میں محنت کرنے سے کامیابی یقینی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں