199

پاکپتن: قائد اعظم محمد علی جناح کے فرامین پر اگر قوم عمل پیرا ہو جائے تو پاکستانی قوم دنیا کی ترقی یافتہ قوم بن سکتی ہے. حاجی کاشف حسین، نائب صدر مرکزی انجمن تاجران.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)مرکزی انجمن تاجران نائب صدر انجمن تاجران کمیر روڑ کے صدر حاجی کاشف حسین نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے اصولوں کی پختگی، سچائی، دیانت داری کی بناء پر عوام کو ایک قوم بنایا. قائد کی زندگی ہمارے لیے رول ماڈل ہے قوم ایک ہجوم کی شکل اختیار کرکے اپنی راہ سے بھٹک چکی ہے ہم اپنے نظام تعلیم کو مزید بہتر بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم قائد کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب حاجی آصف حسین موبائلز شاپ، حاجی رمضان فضل ٹریڈرز ، چوہدری عباس باردانہ والے ، نذیر فروٹ چاٹ والے بھی موجود تھے ہمیں اپنی سمت اور مقاصد کے بارے میں آگاہ ہو نا چاہیے، اسلام بطور مذہب رائج کریں، ایک ایسی ریاست جہاں کے نظریات کے فروغ کیلئے سوچوں پر کوئی بندش نہ ہو،جہاں ہر انسان اپنی سوچ اور افکار میں آزاد ہو اور اس کو سامنے لا سکے، ہماری تعلیم ایسی ہو کہ جس کی بدولت ہم دنیا میں حکمر انی کر سکیں، نظام تعلیم کو مزید بہتر بناء لیں نسل نو کو اچھا پاکستانی بنائیں، تمام طبقات کے لوگ صرف اور صرف اچھا پاکستانی بننے کیلئے مو ثر کاو شیں کریں، تب ہی ہم اقوام عالم میں اپنا ممتاز مقام حا صل کر سکتے ہیں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرامین پر اگر قوم عمل پیرا ہو جائے تو پاکستانی قوم دنیا کی ترقی یافتہ قوم بن سکتی ہے پاکستانی قوم دنیا کی نہ صرف ناقابل تسخیر بلکہ نا قابل شکست قوم ہیں دنیا کی کو ئی طاقت ارض پاک کو متزلز ل نہیں کر سکتی ارض پاک کا وجود اسلام کے نام پر معر ض و جود میں آیا، ارض پاک کا وجود رہتی دنیا تک برقرار رہے گا آج ہمیں قائد محترم کے رہنما اصول کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی اشد ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں