255

پاکپتن: ہم قائد اعظم کے اصولوں سے دور ہوتے جارہے ہیں. اقبال سلفی، امیر ایف آئی ایف.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) ہم قائد اعظم کے اصولوں سے دور ہوتے جارہے ہیں ہماری تعلیم ایسی ہو کہ جس کی بدولت ہم دنیا میں حکمر انی کر سکیں ان خیالات کا اظہار امیر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اقبال سلفی نے قائداعظم ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک ایسی کثیر الجہت شخصیت کے مالک تھے،جن کے نظریات، افکار لوگوں نے اپنائے، حقیقی لیڈر شپ وہی ہو تی ہے جو لوگوں کو قوم بنائے، نیا نظریہ دے، آئیڈیا دے، پوری قوم اس کے پیچھے چلے، قوم کو جاگنا ہو گا، ایسی قیادت جو قوم کی ترجمانی کر سکے اور قومی لیڈرشپ کا حقیقی کر دار ادا کر سکے انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی انسان، قوم، ملک اپنے لیے اہد اف مقرر کرتی تو اس اہداف کوحا صل کرنے کیلئے سخت محنت اور جستجو کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے تب جاکر کامیابی ملتی ہے، قوموں کے عروج زوال میں بھی یہی اصول کار فرما ہیں، جس طرح ہم قائد کے اصولو ں سے دور ہوتے جا رہے ہیں ہماری ترقی کے راستے بھی وور ہوتے جا رہے ہیں قائداعظم محمد علی جناح ایک ایسی کثیر الجہت شخصیت کے مالک تھے،جن کے نظریات، افکار لوگوں نے اپنائے، حقیقی لیڈر شپ وہی ہو تی ہے جو لوگوں کو قوم بنائے، نیا نظریہ دے، آئیڈیا دے، پوری قوم اس کے پیچھے چلے، قوم کو جاگنا ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں