262

اسلام آباد: نیب ہیڈکوارٹر پر حیران کن حملہ، ریکارڈ ضائع ہونے کا خطرہ ، مدد طلب کر لی گئی.

سلام آباد(بشکریہ.بدل ڈال ڈاٹ کام)نیب ہیڈکوارٹر پر نارویجن چوہوں کا حملہ،کرپٹ عناصر کے خلاف اکٹھا کیا گیا ریکارڈ چوہوں نے کترنا شروع کردیا،ادارے نے ریکارڈ کے ضائع ہونے کے خطرے کے پیش نظر پی اے آر سی سے مدد مانگ لی۔ماہرین کی ٹیم دوران معائنہ عام نوعیت کے برعکس بڑے سائز کے چوہوں کی کثیر تعداد کے نیب ہیڈ کوارٹر میں موجودگی کے عمل کا انکشاف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے نیشنل ایگریکلچر کونسل کے ذیلی ادارے این اے آر سی سے رابطہ کرلیا۔این اے آر سی حکام نے اپنی 4رکنی ٹیم نیب ہیڈ کوارٹر بھیجوائی جس نے فوری اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں موجود اہم ریکارڈ کے ضائع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر کی تعمیر و مرمت کا کام پی ڈبلیو ڈی کی ذمہ داری ہے،اگر اس حوالے سے کوئی خرچہ کرنا پڑا تو وہ پی ڈبلیو ڈی برداشت کرے گی جبکہ این اے آر سی کے سائنسدان اپنی تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک نارویجن چوہوں نے نیب میں موجود اہم ریکارڈ کو کافی نقصان پہنچایا ہے اور مزید نقصان سے بچنے کیلئے نیب حکام نے پی اے آر سی سے فوری مدد طلب کی ہے۔واضح رہے کہ پی اے آر سی کے سائنسدانوں نے اس سے پہلے وزیراعظم ہاؤس میں بھی موجود چوہوں کا خاتمہ کیا اور اعلیٰ تربیت یافتہ ٹیم نیب کی آٹھ منزلہ عمارت میں موجود چوہوں کا خاتمہ کرے گی۔چوہوں کے خاتمے کیلئے این اے آر سی کے شعبہ وی پی سی سی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں