215

پاکپتن: سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی شہادت نے قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا. پیرحامد اللہ چشتی

پاکپتن( وقار فرید جگنو سے ) سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی شہادت نے قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہارسینئر ہیڈماسٹرپیر حامد اللہ چشتی نے گذشتہ روز انجمن فلاح مریضاں ، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن وپریس کلب پاکپتن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول فیروزپور چشتیاں میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداکے لیے تعزیتی ریفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ا س موقع پر حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل PSAنے خطا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے اس حملہ کے زریعے ہمارے حوصلوں کوپست کرنے کوشش کی لیکن معصوم بچوں کے خون نے قوم کو متحد کردیا اور نئے جذبہ سے ہمکنا ر کردیا ۔ صدر پریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو، حکیم ندیم احمد، سیکرٹری اطلاعات پریس کلب حیدر علی شہزاد، ڈاکٹراظہر حسین ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم کے میدان میں ترقی کرکے دشمن کے اس بزدلانہ حملہ کا جواب دے سکتے ہیں اس موقع پر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی ودعائے خیر بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں