265

ساہیوال: صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے. محمد زمان وٹو، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ معاشرے میں رواداری کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ میوزک اور کلچر کو فروغ دیا جائے جس کے لئے آرٹ کونسلز اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے جس سے آرٹ کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والے اپنی صلاحیتوں کا بہتر اذہار کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بات جناح ہال میں ساہیوال آرٹس کونسل اور بارانی انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے اشتراک سے ملک کے نامور گلو کاروں اور اداکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے پروگرام( ہم لوگ ہیں یادگار) سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی ، یونیورسٹی آف ساہیوال کے ڈاکٹر محمد افضل ناصر اور بارانی انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او میاں محمد ساجد کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے پروگرام دیکھا پروگرام میں عامر کیفی ، فریحہ نواز،ذیشان علی مون اور سائشتہ علی نے ماضی کے نامور گلو کاروں نورجہاں، مہدی حسن، غلام علی، ریشماں اور عنائت حسین بھٹی کے یادگار گانے اور پرانے گیت سنائے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا تقریب میں رنگیلا ، منور ظریف ، ننھا اور سلطان راہی کے کلپس بھی دکھائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں