244

پاکپتن: نشہ کا عادی فرد قابل نفرت نہیں قابل رحم ہے.کرم علی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول کرتار پور.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے ) نشہ کا عادی فرد قابل نفرت نہیں قابل رحم ہے ،اس کا علاج معالجہ کروا کر اسے کارآمد شہری بنانے میں ہم سب مل کر کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار کرم علی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول کرتار پور نے نشہ کے خلاف انجمن فلاح مریضان وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ ہمارا اپنا بیٹا یا بھائی نشہ کی لت میں مبتلا ہو ہم آگے بڑھ کر پڑوسی کے بچے کو بچالیں اور سدھار کے اس مشن کا اجراء کریں۔

ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے کہا کہ بلڈ پریشر کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب تمباکو نوشی ہے اس کی وجہ سے سالانہ 60 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور تیرہ سے زائد اقسام کے کینسر کا سبب بننے والی اس لعنت تمباکونوشی سے معاشرہ کوپاک کرنے کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ وقار فریدجگنوصدر پریس کلب نے کہا تمباکونوشی، جنسی تشدد سے اس قوم کے نونہالوں کو بچانے کے اس مشن میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور اس مشن کو منتقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں