205

پاکپتن کے طلباء کو سرکاری سطح پر یونیورسٹی فراہم کی جائے.مستنصر کامران بلوچ ،شہزاد احمد وٹو،سلمان لطیف وٹو.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے)سرکاری یونیورسٹی کے قیام کیلئے طلباء تنظیمیں سڑکوں پر نکل آئیں،سینکڑوں طلباء نے اپنے مطالبات کے حق احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں سرکاری سطح پر یونیورسٹی کے قیام کیلیے طلباء تنظیموں کے سینکڑوں کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی اور شہر میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے شدید نعرے بازی بھی کی۔ ریلی کی قیادت مستنصر کامران بلوچ ،شہزاد احمد وٹو،سلمان لطیف وٹو،اسلم مراد،میاں عبدالرحمن وٹو نے کی شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکپتن کے طلباء کو سرکاری سطح پر یونیورسٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ دیگر اضلاع میں دھکے کھانے کی بجائے اپنے شہر میں تعلیم حاصل کر سکیں، غریب طلباء کیلئے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی مہنگی تعلیم حاصل کرنا ناممکن ہو کر رہ گیا،حکومت فوری طور پر بابا فرید کے نام پر ایک سرکاری یونیورسٹی قائم کرے ریلی گورنمنٹ کالج سے شروع ہو کر نگینہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں