273

پاکپتن: پولیس تھانہ صدر کی کاروائی شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی.

پاکپتن(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ صدر کا مخبر کی اطلاع پر چھاپہ، نیو ایئر نائٹ کیلئے شراب کشیدہ کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ماریہ محمود کی خصوصی ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ صدر رانا اجمل سعید کی زیر نگرانی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پیرغنی میں چھاپہ مار کر ملزم محمد رفیق ولد قاسم علی کو قابو کیا جس کے قبضہ سے چالو بھٹی معہ سامان کشیدگی، 40 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب، 100 لیٹر لاہن وغیرہ برآمد کرلیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر رانا اجمل سعید نے بتایا کہ ملزم نیوایئر نائٹ کیلئے شراب کشیدہ کررہا تھا انہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ صدر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں