251

پاکپتن: دہشت گرد تعلیم کا راستہ نہیں روک سکتے. راؤ اسلام شریفی.

پاکپتن(عبدالمجید شامی سے)ہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری اور دارلکفالت یتیم خانہ سیل گاؤں کے مہتمم راؤ اسلام شریفی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تعلیم کا راستہ نہیں روک سکتے پاکستان کے ہاہمت نوجوان علم اور قلم کی مار سے اس کا مقابلہ کررہے ہیںآج پاکستانی میں بہت شعور آ چکا ہے ملک بھرمیں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کونشانہ بنا کرملک اورسیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی انہوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہد ا کی چوتھی برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے اسکول پرحملہ کرکے علم کی شمع بجھانا چاہی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے پشاور میں آرمی پبلک سکول سانحہ کوچاربرس بیت چکے ہیں، لیکن قوم کے دل پر کیے گئے زخم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں سوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس پاکپتن کے صدر غلام نبی ڈھڈی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں