237

پاکپتن. تحریک انصاف نابینا افراد سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے. قاری طاہر برفی

پاکپتن (وقار فرید جگنو)صحت مند ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے جب کہ اصل مستحق نابینا افراد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تحریک انصاف نابینا افراد سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے خیالات کا اظہار بلائند افراد کے مرکزی رہنمافوکل پرسن بلائنڈ افراد اور ویژن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قاری طاہر برفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکپتن کی ضلعی انتظامیہ ہمیں یہ کہہ کر ٹرخا رہی ہے کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ بھی سابق حکومت کی طرح بد تر ہو رہا ہے معذور بلخصوس نابینا افراد کو مستقل کرنے کے حوالے پالسیاں مرتب کی جائیں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کو پابند کیا جائے کہ وہ بھی معذور افراد کے لئے کوٹہ رکھیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب ،و دیگر متعلقہ حکام اس سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں