224

ساہیوال. پولیس اورصحافت ایک ہی سکے کے دورخ ہیں جو معاشرے میں امن وامان کے قیام کیلئے کام کررہے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ڈی پی او

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہاہے کہ پولیس اورصحافت ایک ہی سکے کے دورخ ہیں جو معاشرے میں امن وامان کے قیام کیلئے کام کررہے ہیں۔میرے دروازے سائلین کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں۔ڈی پی اوآفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل خوش اسلوبی سے سن کر حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بات ساہیوال ڈویژنل پریس کلب کے وفد سے اپنے دفترمیں ملاقات کے دوران کہی ۔جس کی قیادت صدرپیر سید طمطراق محاسن شاہی کررہے تھے۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ فضل محمد خان ‘پبلک ریلیشنز آفیسرملک غلام عباس‘براڈ کاسٹرملک دلاورسلطان ڈھکو‘رانابابرعلی‘شبیرچٹھہ‘حاجی لیاقت علی‘رانا سلیم‘راناشفیق ‘سہیل بہادربھٹی‘ملک دلاور سلطان ڈھکو‘مصطفی بھٹی‘شاکرہاشمی‘ملک اسلم کھوکھر‘مہرریاض احمد‘سید شافن‘مہرحسن عبداللہ ناز‘راؤ اشفاق علی ‘لیگل ایڈوائزرراناعبدالحکیم ‘شکیل احمد شاہ‘ناصرجتالہ ودیگربھی موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ مثبت صحافت بہت بڑی نعمت ہے۔تمام صحافی میرے لئے محترم ہیں۔آپس کے اختلافات صحافیوں کا اندرونی معاملہ ہے دخل اندازی نہیں کرینگے۔مثبت صحافت کرنے پر صحافیوں کا مشکورہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں