210

ساہیوال: بدقماش شخص کی بچہ سے بدفعلی ،مقدمہ درج، ملزم فرار.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)بدقماش شخص کی بچہ سے بدفعلی ،مقدمہ درج ۔محلہ گؤشالاکے رہائشی محمد محسن کا بیٹادوکان سے چیز لینے گیا جہاں سے سفاک شخص خواجہ محمد حفیظ قادری بچے کو ورغلاپھسلاکر اپنے گھرلے گئے جہاں درندہ صفت سفاک شخص نے بچہ کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔بچے کی والدہ اسے ڈھونڈتی ہوئی بازارپہنچی توحفیظ قادری کے گھر سے بچے کے چیخنے کی آوازیں آرہی تھیں والدہ نے درندہ سے اپنے بچے کو چھڑوایاجبکہ ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں