288

نوشہرو فیروز: ڈاکٹر وسیم علی ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت دو کروڑ ستر لاکھ روپے سے ضلع میں ترقیاتی اسکیموں کے بارے اجلاس.

نوشہروفیروز (ملک مشتاق احمد سے) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ڈاکٹر وسیم علی نے آج ضلع سے تیل اور گیس نکالنے والی کمپنیوں او جی ڈی سی ایل اور پاکستان پیٹرولیم لیمیٹیڈ کی جانب سے فراہم کی گئی رقم دو کروڑ ستر لاکھ روپے سے ضلع میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمیں اور رکن قومی اسمبلی سید ابرار احمد، چیئر میں ضلع کونسل عبدالستار عباسی، سید حسن عل شاہ، ایکسین ورکس اینڈ سروسز سید اشفاق حسین شاہ، ایکسین پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ عبدالناصر سومرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راھوجو،یونین کونسل دریا خان جلبانی اور بیلا واہ کے سیکریٹر ی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمیٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر وسیم علی نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں جن علاقوں سے تیل اور گیس کے ذخائر ملے ہیں ان علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہدایت کے مطابق ان علاقوں میں تعلیم، صحت، واٹر سپلائی اور ڈرینج کی اسکیمیں شامل کی جاسکتی ہے۔ کمیٹی کے ممبران علاقے کا دورہ کرکے وہاں کی ضروریات کے مطابق اسکیمیں ترتیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ یوسی بیلا واہ اور یوسی دریا خان جلبانی میں ڈسپینسری، اسکول ، ڈرینیج اور واٹر سپلائی کی اسکیمیں فراہم کرنے سے علاقے کی عوام کو بہتر سہولیات مل سکیں گی۔ کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والے رقم ایسی جگہ استعمال کی جائے جس سے عوام کو فائدہ مل سکے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ کے نمائندے نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں دو ایکٹو ایکپلوریشن سائٹس ہیں جن کے لئے رقم فراہم کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے ایکسین عبدالناصر سومرو کو ہدایت کی کہ ڈرینج اسکیمیں بنائی جائیں جن سے علاقے کی عوام کی بہتری ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں