224

پاکپتن: شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. غلام نبی ڈھڈی

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کونشانہ بنا کرملک اورسیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھرمیں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان خیالات کا اظہارسوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس پاکپتن کے صدر غلام نبی ڈھڈی نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہد ا کی چوتھی برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے سانحہ پشاور کی یاد میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول پرحملہ کر کے علم کی شمع بجھانا چاہی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے پشاور میں آرمی پبلک سکول سانحہ کوچاربرس بیت چکے ہیں، لیکن قوم کے دل پر کیے گئے زخم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں سوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس پاکپتن کے صدر غلام نبی ڈھڈی نے شمعیں روشن کرکے آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں