216

پاکپتن: 16 دسمبر ہماری تاریخ کا سیاہ دن ہے اس دن ہمارے مستقبل کے معماروں نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا.راو قیصر چیف ایگزیکٹو قیس ویژن.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پریس کلب پاکپتن میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سکولوں کے طلباء نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے پریس کلب پاکپتن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء،شہر کی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، جائنٹ سیکرٹری طاہر فرید، قیص ویژن کے چیف ایگزیکٹو راؤ قیصر نے کہا کہ 16 دسمبر ہماری تاریخ کا سیاہ دن ہے اس دن ہمارے مستقبل کے معماروں نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیااس موقع طلباء نے سانحہ پشاور کے شہداء کے فاتحہ خوانی کی اور قلم کی طاقت سے دہشت گردی کے خاتمہ کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں