350

ساہیوال: ٹریفک پولیس سکول سے تربیت یافتہ شہری باعزت روزگارکمارہے ہیں. ریاض احمد، ڈی ایس پی ٹریفک.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول سے ڈرائیونگ کورس مکمل کرنیوالے تیسرے بیج کے طلبہ وطالبات سے ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے پولیس لائن ساہیوال میں امتحان لیاجس میں26مرداور3خواتین کامیاب قرارپائیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کہاکہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال کے شہریوں کیلئے ڈی پی اوکی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے جس کے قیام کے بعد ضلع میں حادثات کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ٹریفک پولیس سکول سے تربیت یافتہ شہری باعزت روزگارکمارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت کے مطابق 100فیصدمیرٹ پر پورااترنے والے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس چلت کئے جارہے ہیں۔ڈرائیونگ لائسنس سمیت ٹریفک پولیس سے متعلقہ کسی بھی کام میں کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جاتی۔اپنی تعیناتی کے دن سے ہی ٹریفک دفترسے رشوت،کرپشن اورہرقسم کی سفارش کا خاتمہ کردیاتھا۔کرپشن،سفارش اوررشوت جیسی لعنت سے خود بھی دوررہتاہوں اوراپنے ماتحت عملہ کو بھی اس بارے سخت ہدایات جاری کررکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام شہری میرے لئے محترم ہیں وہ کسی بھی وقت بغیر سفارش کے دفترتشریف لائیں ۔شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اوپن ڈورپالیسی اپنارکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں