215

پاکپتن: قائداعظم محمد علی جناح ایک کثیر الجہت شخصیت کے مالک تھے. سید حماد رضا بخاری.

پاکپتن(بیورورپورٹ) قوم اگر قائد اعظم محمد علی جناح کے فرامین پر عمل پیرا ہو جائے تو پاکستانی قوم دنیا کی ترقی یافتہ قوم بن سکتی ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے قوم کوایمان اتحادتنظیم کے تین سنہری اصول دیئے جن پر عمل کر کے مختلف قوموں نے ترقی کی چائنہ کی مثال ہمارے سامنے ہے چائینز نے کام کام اور صرف کام کو اپنا دستور بنایا آج وہ دنیا کی دوسری بڑی عالمی طاقت کے طور پر جانا جاتا ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کونسل فار این جی اوز سید حماد رضا بخاری نے یوم قائد کے موقع پرکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے اصولوں کی پختگی سچائی دیانت داری کی بناء پر عوام کو ایک قوم بنایا قائد کی زندگی ہمارے لیے رول ماڈل ہے قائداعظم محمد علی جناح ایک ایسی کثیر الجہت شخصیت کے مالک تھے،جن کے نظریات، افکار لوگوں نے اپنائے، حقیقی لیڈر شپ وہی ہو تی ہے جو لوگوں کو قوم بنائے، نیا نظریہ دے، آئیڈیا دے، پوری قوم اس کے پیچھے چلے، قوم کو جاگنا ہو گا دنیا میں جس قوم نے بھی ترقی کر نی ہے تو انہیں سخت محنت اور بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے کہ جب کوئی بھی انسان قوم ملک اپنے لیے اہد اف مقرر کرتی تو اس اہداف کوحا صل کرنے کیلئے سخت محنت اور جستجو کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے تب جاکر کامیابی ملتی ہے قوموں کے عروج زوال میں بھی یہی اصول کار فرما ہیں جس طرح ہم قائد کے اصولو ں سے دور ہوتے جا رہے ہیں ہماری ترقی کے راستے بھی وور ہوتے جا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں