269

پاکپتن: مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹس فورس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے. ماریہ محمود، ڈی پی او .

پاکپتن(وقارفرید جگنو سے)مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹس فورس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے اینٹی رائٹس فورس کی ترکی کے ماہر انسٹرکٹرنے تربیت کی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران جہاں مظاہرین املاک کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں ان کو روکنے اور حالات کواس طریقہ سے قابو کرنے کیلئے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو ،اور جہاں مظاہرین کی گرفتاریاں کرنا مقصود ہوں گی ان کی گرفتاریاں بھی کی جائیں گی پنجاب پولیس کی اینٹی رائٹس فورس کے قیام سے مشتعل مظاہرین سے نمٹناکوئی مشکل کام نہیں رہا ہے۔ ماریہ محمود نے کہا کہ اس حوالہ سے اینٹی رائٹس فورس کی ٹریننگ بھی کرواتے رہتے ہیں ۔ اینٹی رائٹس فورس کے قیام سے مشعل مظاہرین سے احسن طریقہ سے نمٹا جاسکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں