251

پاکپتن: نشہ کی لت سے اپنی آنے والی نسلوں کوبچانے کے لیے سماجی تنظیموں کی یہ کاوش قابل ستائش ہے. محمد یار ناز سینئر ہیڈ ماسٹرنے گورنمنٹ ہائی اسکول کمہاری والا

پاکپتن(حکیم ندیم احمد سے )نشہ کی لت سے اپنی آنے والی نسلوں کوبچانے کے لیے سماجی تنظیموں کی یہ کاوش قابل ستائش ہے اور ان کے مشن میں ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے ان خیالات کا اظہار محمد یار ناز سینئر ہیڈ ماسٹرنے گورنمنٹ ہائی اسکول کمہاری والا میں نشہ کے خلاف انجمن فلاح مریضان وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا نشہ کا عادی فرد قابل نفرت نہیں قابل رحم ہے ،اس کا علاج معالجہ کروا کر اسے کارآمد شہری بنانے میں ہم سب مل کر کوشش کریں گے اس سے پہلے کہ ہمارا اپنا بیٹا یا بھائی نشہ کی لت میں مبتلا ہو ہم آگے بڑھ کر پڑوسی کے بچے کو بچالیں اور سدھار کے اس مشن کا اجراء کریں۔ ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں نے کہا کہ بلڈ پریشر کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب تمباکو نوشی ہے اس کی وجہ سے سالانہ 60 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور تیرہ سے زائد اقسام کے کینسر کا سبب بننے والی اس لعنت تمباکونوشی ایک ارب دس کروڑ افراد کو نشانہ میں لیے ہوئے ہے۔

وقار فریدجگنوصدر پریس کلب نے کہا تمباکونوشی، جنسی تشدد سے اس قوم کے نونہالوں کو بچانے کے اس مشن میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور اس مشن کو منتقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس موقع پر ممتاز سماجی کارکن وحکیم محمد یار بیگ نے سانحہ پشاور اے پی ایس کے شہید طلباء کے لیے دعائے مغفرت کروائی۔ بعد ازاں گورنمنٹ پرائمری اسکول کمہاری والا میں بھی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو تمباکونوشی وجنسی تشدد سے محفوظ رہنے کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں