217

پاکپتن: پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کررکھا ہے،کاروائیوں کے دوران 509 اشتہاری مجرمان گرفتار.ڈی پی او ماریہ محمود کی پریس کانفرنس

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے کہا ہے کہ پاکپتن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کررکھا ہے،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں سے جرائم کی شرع میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،پولیس نے کاروائیوں کے دوران 509 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے ہیں جن میں قتل،راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان شامل ہیں،پولیس نے 11 خطرناک گینگ گرفتار کر کے 70 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب پاکپتن کے عہدیداروں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن پولیس نے بچوں اور خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر خصوصی ہیلپ لائن قائم کی ہے،شہری ایسے واقعات کی اطلاع 03481515156 پر دیں تاکہ پولیس فوری کاروائی کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں