258

پاکپتن. نشہ سے نوجوان نسل کو بچانے کے لیے معاشرہ کے تمام اجزاء کو مل کر کام کرنا ہوگا. حافظ شفیق الرحمن پرنسپل گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول پاکپتن.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)نشہ سے نوجوان نسل کو بچانے کے لیے معاشرہ کے تمام اجزاء کو مل کر کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار حافظ شفیق الرحمن پرنسپل گورنمنٹ ہائراسکینڈری سکول پاکپتن نے نشہ کی روک تھام کے حوالہ سے انجمن فلاح مریضاں و ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مذید کہا کہ نشہ کا عادی فرد قابل نفرت نہیں بلکہ قابل رحم ہے ۔

حکیم لطف اللہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن اپنے خطاب میں کہاکہ نشہ دین اسلام میں حرام ہے کیونکہ یہ انسانیت کی تباہی کاسبب ہے انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے اس لیے ہمیں نشہ کی لت کو روکنے کے لیے اس کے فروغ پر قابو پانا ہوگا۔ جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے کہا کہ دنیا میں ہر 6سیکنڈ بعد ایک موت کا سبب تمباکو نوشی ہے اورسالانہ 60لاکھ اموات تمباکونوشی سے ہورہی ہیں جن میں سے صرف سیکنڈ ہینڈ تمباکو نوشی کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6لاکھ سے زائد ہے صدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے کہا کہ تعلیمی اداروں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی بالکل ختم ہونی چاہیے، نیز جنسی بے راہ روی اور چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر طلباء میں شعور کو پیدا کرنیکی کاوشیں جاری رکھنی ہوں گی۔ہم نشہ کا کاروبار کرنے والے ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں