208

پاکپتن.اگر ہم نے اس ملک کو اٹھانا ہے تومدینہ کی ریاست کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا. ریاض ارشد نیازی ضلعی صدر پی ٹی آئی

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے)سابقہ حکمرانوں نے امریکہ کے آگے ہاتھ پھیلایا۔اگر ہم نے اس ملک کو اٹھانا ہے تومدینہ کی ریاست کے اصولوں پر عمل کرنا ہے ۔ہم اس لیے ترقی نہیں کرسکے کیونکہ دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلا کر ہماری قومی غیرت ختم کردی گئی تھی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ریاض ارشد خاں نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اب وہ قوم ہیں جو نہ کبھی کسی کی جنگ لڑیں گے اور نہ کسی کے سامنے جھکیں گے اور سب سے امن چاہیں گے۔ ہمیں کہا گیا کہ ہم آپ کو پیسے دے رہے ہیں آپ افغانستان میں ہماری جنگ لڑیں۔ وزیر اعظم عمران خاں شروع سے کہتے تھے کہ افغانستان کا حل جنگ نہیں ہے اور آج جو لوگ ہمیں ڈو مور کہتے تھے وہی کہہ رہے ہیں کہ افغانستان میں ہماری مدد کرو۔ ریاض ارشد خاں نیازی نے باردیگر کہا کہ اگر ہم نے اس ملک کو اٹھانا ہے تومدینہ کی ریاست کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ہم نے کمزور علاقوں کو اوپر لانے کی کوشش کرنی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں