222

نوشہروفیروز: خوفناک حادثہ ایک ہلاک متعدد زخمی

نوشہروفیروز( ملک مشتاق احمد سے)گنے سے بھری ٹرالی اور مسافر ڈاٹسن میں تصادم ایک جانبحق 4 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گمبٹ کے نزدیک قوی شاہراہ پر لاڑکانہ بائے پاس پر گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر ڈاٹسن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں پریالو کے نواحی گاوں میرمحمد کے رہائشی تنویر احمد، راشدعلی، سلیم پنڈ، محمدعلی اور زاہد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طوری گمٹ اسپتال میں لے جایا گیا جہاں تنویر احمد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا جانبحق و زخمیوں کے ورثہ نے ٹراما سینڑ کے شیشے توڑ دیے ورثہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ڈاکٹر موقع پر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے زخمیوں کو بروقت طبی امداد نہیں ملی جس کی وجہ سے تنویر جانبحق ہوا ہے جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں