266

ساہیوال: ریڈیوآواز کی جانب سے نمایاں خدمات پر ایوارڈز تقریب۔

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ریڈیوآواز کی جانب سے نمایاں خدمات پر ایوارڈز تقریب۔ ریڈیوآواز ایف ایم 105ساہیوال کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر ساہیوال کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکرنے والی شخصیات میں ایکسیلینس ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں اسٹیشن منیجر محمد بلال اورانچارج نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز ملک دلاور سلطان ڈھکو نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حاجی شیخ محمد چوہان، رہنماء تحریک انصاف وسیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں نوید اسلم، ریجنل پولیس افسرشارق کمال صدیقی، ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء، ساہیوال ڈویژنل پریس کلب کے صدرپیر سید طمطراق محاسن شاہی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب کے صدر نویدغنی چوہدری، اے ڈی آئی جی راناافتخاراحمد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمحمدسلیم خان رتھ، ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد، معروف ٹرانسپورٹرمیاں شبیر احمد چٹھہ، معروف سماجی شخصیت رانابابرعلی کو بہترین خدمات کے اعتراف میں ایکسیلینس ایوارڈ دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ملک دلاورسلطان ڈھکو نے بتایاکہ چیف ایگزیکٹووچیئرمین محمد نعیم مرزاکی ہدایت پر ملک کا سب سے بڑاریڈیونیٹ ورک آواز گروپ ہرسال ایوارڈ تقریب کا اہتمام کرتاہے تاکہ بہترین خدمات سرانجام دینے والے افسران وسماجی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ اس موقع پر ایوارڈ حاصل کرنیوالوں نے ریڈیوٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے پہلے سے بڑھ کر ملک وقوم کی خدمت کرنے کایقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں