243

پاکپتن: نشہ کی لعنت اب گھن سے آگے بڑھ کر معاشرہ کے لیے کینسر کی حیثیت اختیار کرگئی ہے. مظہر سندھیلہ

پاکپتن( وقار فرید جگنو سے ) نشہ کی لعنت اب گھن سے آگے بڑھ کر معاشرہ کے لیے کینسر کی حیثیت اختیار کرگئی ہے جو قیمتی نوجوانوں کو ضائع نگلتی جارہی ہے ان خیالات کااظہار پرنسپل مظہر سندھیلہ نے زکریا پبلک ہائی اسکول پاکپتن میں نشہ کے خلاف انجمن فلاح مریضان وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد چند لوگوں کو قتل کرتے ہیں جبکہ نشہ کاکاروبار کرنے والے پورے معاشرہ کے قتل میں ملوث ہوتے ہیں اس لیے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے لیے سزائے موت تجویز کی جانی چاہیے اور ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔ جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے کہا کہ معاشرہ کے تمام اجزاء کو مل کر اس عفریت کو بڑھنے سے روکنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔کیونکہ صرف تمباکونوشی کے سبب ہر چھ سیکند بعد ایک جان اس دنیا سے چلی جاتی ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ایک فرد کے نشہ کا شکار ہونے سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے ۔ تمباکونوشی جو تمام نشوں کی ابتداء ہے اور جس سے سالانہ ساٹھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں، اندھاپن دل کی بیماریاں اور اس سے انسانی صحت کو کئی قسم کے نقصانات ہوتے ہیں۔ تمباکو نوشی 13سے زائد اقسام کے کینسر زکا باعث بنتی ہے اس عفریت سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے جذبہ جہاد سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر پریس کلب پاکپتن و صدرانجمن فلاح مریضاں وقار فرید جگنو نے کہاکہ تعلیمی اداروں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی بالکل ختم ہونی چاہیے اور جنسی بے راہ روی چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر طلباء میں شعور کو پیدا کرنیکی کاوشیں جاری رکھنی ہوں گی۔ اساتذہ معاشرہ میں نشہ کا کاروبار کرنے والے ناسوروں کی نشاندہی کریں تاکہ مل کر ان کوراہ راست پر لانے کی کوششیں کی جاسکیں۔طالب علم راہنما مستنصرکامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان بلڈ ڈونیشن کی طرف آئیں اس کے لیے ان کو لازمی طور پر نشہ کی لت سے دور رہنا ہوگا۔ اس موقع پرسانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداکے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گی۔ انسپکٹر وارڈن ٹریفک پولیس روؤف گل نے ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور کم عمر بائیک رائڈرز کی حوصلہ شکنی کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں