212

لاہور: تحریک انصاف پالیسیاں غریبوں کے لئے ہوں گی اوران کے مسائل کو حل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔عمرڈار، صدر PTI وسطی پنجاب

لاہور(نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عمرڈار نے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز ہائی ٹی کا اہتمام کیا ، اس موقع پر عمر ڈار کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف کی نمایاں کوریج میں صحافیوں کا اہم رول ہے ، صحافی برادری کتنی بھی مشکلات ہوں اپنے فرائض نبھالنے کے لئے جان جو کھوں ڈال کراپنے فرائض انجام دیتے ہیں، صحافی برادری عوام کو تمام حقائق سے آگاہی دیتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا عزم ملک کو کرپشن سے فری کرنا ہے ، سابقہ حکومتوں ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیاتھا، ان خیالات کا اظہار عمر ڈار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے موقع پر کیا ، اس موقع پر وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات وقاص افتخار بٹ، مبین سلطان ، سمیر احمد، نویداحمد ، رانا اختر حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عمر ڈار نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کو اپنے پاؤں کھڑا کرے گی، تحریک انصاف پالیسیاں غریبوں کے لئے ہونگی اوران کے مسائل کو حل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں