216

پاکپتن: نوسر باز نے کاروبار کا مبینہ جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لئے، مقدمہ درج.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) نوسر باز نے کاروبار کا مبینہ جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لئے پولیس تھانہ سٹی کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم طاہر گلزار نے کاروباری شراکت کا جھانسہ دے کر چوہدری عبدالقیوم سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیئے مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی کے ساتھ فراڈ کرنیوالے طاہر گلزار نامی نوسر باز کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔سیاسی و سماجی حلقوں کا نوسر باز کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر اظہار تشکرکرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر کے کیفر کردار تک پہنچائے جانے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں