453

پاکپتن: اساتذہ کی بدولت کوئی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے.پیر احمد شاہ کھگہ ،ایم پی اے

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)اساتذہ کی بدولت کوئی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے ہم نے محنت اور مثبت اقدام سے حکومت کو مضبوط کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پیر احمد شاہ کھگہ نے پنجاب ٹیچر یونین کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے اور ان کو اعلیٰ مقام دینے کے لئے کوشاں ہے تقریب سے خطاب کرتے پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد نے کہا کہ پانچ سال بعد ہزاروں اساتذہ کے تبادلہ جات کرنے پر موجودہ حکومت کا شکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ تمام ایجوکیٹرز کو ریگولر کیا جائے پیک امتحانات کا معاوضہ دیا جائے، ان سروس پروموشن تمام کیڈرز کو فوری طور پر کرنے کا حکم دیا، حلف وفاداری کی تقریب میں ضلعی صدر جمشید علی خان، ہیڈ ماسٹر اسلامیہ اسکول عبدالمجید بلوچ، ہیڈ ماسٹر محمد شعبان رضا، ضلعی چیئرمین محمد افضل بھٹی، سینئر نائب صدر محمد نصراللہ ورک، نائب صدر مشتاق احمد مغل، چوہدری محمد اشرف کمبوہ،میان گل محمد بھنڈارہ و دیگر بھی موجود تھے تقریب میں ممبر قومی اسمبلی نے ہر ممکن تعاون اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں