224

نوشہرو فیروز: پسند کی شادی،گاوں گاھی خان دو گروپوں کے درمیان تصادم تین افراد زخمی۔

نوشہروفیروز(ملک مشتاق احمد سے ) پسند کی شادی، گاوں گاھی خان ران میں دو گروپوں کے درمیان تصادم تین افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق خانواھن کے نزدیک گاوں گاھی ران میں رشتہ کے تنازعہ میں ایک ہی برادری کے دوگروپوں میں تصادم جس میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے ساتھ ساتھ جدید ہتھیاروں کلاشنکوف اور پسٹل سے بھی فائرنگ کی گئی تصادم کے نتیجے میں وزیر علی منصور علی اور منظور علی ران زخمی ہوگئے زخمی منظور کو شدید زخمی حالت میں کنڈیارو منتقل کیا گیا ہے. خانواھن پولیس نے موقع پر پہنچ کر خادم حسین بشیراحمد اور رفیق احمد ران کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا ہے، دونوں گروپوں میں تصادم گاوں گاھی خان کی رہائشی 22 سالہ شادی شدہ لڑکی شبانہ زوجہ شاہنواز ران نے چند روز قبل گھر سے بھاگ کر اسی گاوں کے نوجوان نورمحمد ران سے نواب شاہ میں کورٹ میرج کرلی تھی جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں دشمنی پیدا ہوئی جو دونوں گروپوں میں تصادم کا باعث بنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں