270

پاکپتن: تمباکونوشی کے سبب ہر چھ سیکند بعد ایک جان اس دنیا سے چلی جاتی ہے. ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) ایک فرد کے نشہ کا شکار ہونے سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پی ایس اے نے گذشتہ روز دار ارقم سکول میں نشہ کے خلاف انجمن فلاح مریضان وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے مذید کہا کہ تمباکونوشی جو تمام نشوں کی ابتداء ہے سالانہ ساٹھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں اور اسکی وجہ سے اندھاپن دل کی بیماریاں انسانی صحت کو کئی قسم کے نقصانات ہوتے ہیں۔جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے کہا کہ صرف تمباکونوشی کے سبب ہر چھ سیکند بعد ایک جان اس دنیا سے چلی جاتی ہے اور ہم پھر بھی اس عادت میں مبتلا ہوں تو پھر ہم اور گدھے میں کیا فرق رہ جاتا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ تمباکو نوشی 13سے زائد اقسام کے کینسر زکا باعث بنتی ہے اس عفریت سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے جذبہ جہاد سے کام کرنے کی ضرورت ہے نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچا کررکھنا ہوگا اور اس کیلئے ورزش کھیل کودفارغ اوقات کومثبت سرگرمیوں میں صرف کرنا ہوگا۔ صدر پریس کلب پاکپتن و صدرانجمن فلاح مریضاں وقار فرید جگنو نے کہاکہ تعلیمی اداروں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی بالکل ختم ہونی چاہیے اور جنسی بے راہ روی چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر طلباء میں شعور کو پیدا کرنیکی کاوشیں جاری رکھنی ہوں گی۔طالب علم اور اساتذہ معاشرہ میں نشہ کا کاروبار کرنے والے ناسورون کی نشاندہی کریں تاکہ مل کر ان کوراہ راست پر لانے کی کوششیں کی جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں