222

پاکپتن: نشہ اور دیگر معاشرتی برائیاں نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہیں.شعبان رضا پرنسپل GHS کا لونی ایریا

پاکپتن(طارق چشتی سے) نشہ اور دیگر معاشرتی برائیاں نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار شعبان رضا پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول کالونی ایریا نے نشہ کی روک تھام کے حوالہ سے انجمن فلاح مریضاں و ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی نسل کو بچانے کیلئے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پی ایس اے نے کہا کہ تمباکونوشی جو تمام نشوں کی ابتداء ہے سالانہ ساٹھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں اور اسکی وجہ سے اندھاپن دل کی بیماریاں انسانی صحت کو کئی قسم کے نقصانات ہوتے ہیں جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے کہا کہ تمباکو نوشی 13سے زائد اقسام کے کینسر زکا باعث بنتی ہے اس عفریت سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے جذبہ جہاد سے کام کرنے کی ضرورت ہے نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچا کررکھنا ہوگا اور اس کیلئے ورزش کھیل کودفارغ اوقات کومثبت سرگرمیوں میں صرف کرنا ہوگا صدر پریس کلب پاکپتن و صدرانجمن فلاح مریضاں وقار فرید جگنو نے کہاکہ تعلیمی اداروں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی بالکل ختم ہونی چاہیے اور جنسی بے راہ روی چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر طلباء میں شعور کو پیدا کرنیکی کاوشیں جاری رکھنی ہوں گی.

اس خبر کی میڈیا رپورٹ ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں