228

پاکپتن: ووٹ کے زریعے عوام دیانتدار ، ایماندار قیادت کو منتخب کر سکتے ہیں. غلام نبی ڈھڈی

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) ووٹ عوام کی طاقت ہے ، ووٹ قومی امانت اور ہر شخص کی انفرادی پہچان ہے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے عوام میں شعور بیدار کر نا وقت کا تقاضاہے ووٹ کے زریعے عوام دیانتدار ، ایماندار قیادت کو منتخب کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہارسوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس پاکپتن کے صدر غلام نبی ڈھڈی نے ووٹر ڈے کے موقع پر جاری کئے گئے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ووٹر ز کو آگاہی دینے کیلئے ضلعی سطح پر تمام وسائل بروے کار لائے جا ئیں سرکاری ملازمین اور دیگر شہریوں کیلئے ووٹ کی تبدیلی کیلئے بھی ا قدامات کیے جائیں سوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس پاکپتن کے صدر غلام نبی ڈھڈی نے کہا کہ ووٹرز کو آگاہی دینے کیلئے ضلعی سطح پر ہر ممکن اقدامات کیے جا ئیں تاکہ ووٹرز کو ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہو اور وہ اس سے متعلق تمام امور سے ہم آہنگ ہوں تاکہ عوام ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں اپنا ووٹ کا سٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں