259

پاکپتن. پنجاب ٹیچر یونین کے انتخابات میں الفرید گروپ بلا مقابلہ کامیاب مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد کی جانب سے مبار کباد

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے)پنجاب ٹیچر یونین کے انتخابات میں الفرید گروپ بلا مقابلہ کامیاب مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد کی جانب سے مبار کباد. تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچر یونین رجسٹرڈ کے انتخابات گورنمنٹ فاضلکا اسلامیہ ہائی سکول پاکپتن میں ہوئے انتخابات میں الفرید گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ، ریٹرننگ آفیسر برائے انتخابات پنجاب ٹیچر یونین ضلع پاکپتن گل محمد بھنڈراہ نے پنجاب ٹیچر یونین کے عہدیداران اور اساتذہ کی موجودگی میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مدثر ارباب ضلعی نائب صدر ، سید کرامت شاہ ضلعی جوائنٹ سیکرٹری، اور اللہ دیہ یار سہو ایڈیٹر کامیاب قرار پائے ، جب کہ ایڈیٹر IIکے لئے نامکمل کاغذات خارج کر دیئے گئے ریٹرننگ آفیسر کی معاونت کے لئے چوہدری غلام مصطفیگل، اور راؤ منور کو بطور الیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے، پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد، اور ضلعی صدر جمشید علی خان نے نو منتخب عہدیدارن کو مبار ک باد دی جب کہ نومنتخب عہدیدارن نے پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد، اور ضلعی صدر جمشید علی خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں