260

پاکپتن: محکمہ ہیلتھ کا نشہ آور انجیکشن اور دیگر ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 3 میڈیکل سٹور سیل.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) محکمہ ہیلتھ کا نشہ آور انجکشن اور دیگر ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،38 سو نشہ آور انجکشن،گولیاں اور دیگر ادویات برآمد کر کے تین میڈیکل سٹور سیل کر دیئے تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے نشہ آور ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کے دوران مچھلی چوک میں چھاپہ مارا جہاں پر میڈیکل سٹوروں میں ادویات کے نام پر زہر فروخت کیا جارہا تھا،محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے باوجوہ میڈیک سٹور،اقبال اور عدیل میڈیکل سٹوروں سے 38 سو نشہ آور انجکشن،گولیاں اور دیگر ادویات برآمد کر کے تینوں میڈیکل سٹوروں کو سیل کر دیاسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امتیاز احمد رانا نے بتایا کہ تینوں میڈیکل سٹوروں کے خلاف چالان کا ہیلتھ کیئر کمیشن کو لکھ دیا ہے جبکہ انکے مین ڈیلر باجوہ میڈیکل سٹور کے خلاف اندراج مقدمہ اور لائسنس منسوخی کا بھی لکھ دیا ہے،باجوہ میڈیکل سٹور کے مالک نے سامنے ایک نسوار کی دکان میں بھاری نشہ آور ادویات کا سٹاک رکھا ہوا تھا جسے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکپتن میں کئی نوجوان نشہ آور انجکشن لگانے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں. اس سلسلہ میں سماجی تنظیموں انجمن فلاح مریضاں اور ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن آگاہی مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں