227

ساہوال: پولیس کاشراب کے گودام پرچھاپہ، نیوائیرنائٹ کے لئے ذخیرہ کی گئی شراب کی بوتلیں برآمد .

ساہیوال(پریس ریلیز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ منشیات فروشی کے ناسورکو جڑسے اکھاڑنے تک ان کے خلاف بھرپورکاروائی جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ساہیوا ل کومنشیات سے پاک ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سٹی سرکل ساہیوال کی طرف سے منشیات فروشوں کے گودام پرچھاپہ مارکرشراب کا بڑاذخیرہ برآمد کر نے کی کاروائی پرکیا۔اس حوالے سے ایس ڈی پی اوسٹی سرکل اے ایس پی ڈاکٹرانعم فریال نے تھانہ سٹی ساہیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی ریاض احمد بھٹی اوراس کی ٹیم نے بدنام منشیات فروش کے گودام پر خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مارکر مختلف برانڈزکی شراب کا ایک بڑاذخیرہ برآمد کرلیاہے۔جس میں شراب سے بھرئے ہوئے 20لیٹرکے 15عددکین،بئیرٹن پیک427،شراب کے مختلف برانڈزکی921 بوتلیں برآمد کرکے ایک کس ملزم حیدرعلی موقعہ سے گرفتارکرلیاہے جبکہ ملزم کے دیگر3کس 1۔اظہرکاہلوں2۔ذیشان عرف وکی3۔شہبازعرف شہبازی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔جن کو جلدگرفتارکرلیاجائے گا۔ملزمان نے نیوائیرنائٹ کے موقعہ پرفروخت کر نے کے لیے شراب گودام میں ذخیرہ کررکھی تھی۔ انہوں نے کہاکہ منشیات فروش عناصرکے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔اے ایس پی سٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہااورکہاکہ ڈی پی اوصاحب نے بھی پولیس ٹیم کی اس کاروائی پرنقدانعام اورسرٹیفیکٹ کا اعلان کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں